انکوائری رپورٹ میں جھوٹے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کاروبار کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ میں نے گنے کے کاشتکاروں کو ہمیشہ نقد ادائیگی کی ہے۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی دہرے کھاتے نہیں بنائے، میں نے ہمیشہ ذمہ داری سے ٹیکس ادا کیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنےخلاف لگنے والے ہر الزام کا جواب دوں گا اور اسے غلط ثابت کروں گا۔