رمضان نشریات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ریما

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ انھیں رمضان نشریات کی میزبانی کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔سچی بات ہے علماء اور ڈاکٹرز کی گفتگو سے میری معلومات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔اگر یہ پروگرام نہ کیا ہوتا

تو بہت سی باتیں ایسی تھیں جن سے مجھے واقفیت نہیں تھی یہ رمضان نشریات میرے لیے بہت کچھ سیکھنے کا باعث بنی ہے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان نشریات کی وجہ سے


اتنی اہم معلومات حاصل ہوئی بہت اچھے ذہین قابل مہمانوں سے ملاقات ہوئی اسلامی حوالے سے بھی کافی کچھ پڑھنے کا اور سننے کا موقع ملا ۔واضح رہے کہ اداکارہ ریما نے اس مرتبہ رمضان المبارک کے دوران آج ٹیلی ویژن کے پروگرام باران رحمت رمضان کی میزبان کے فرائض انجام دیے ان کے پروگرام میں شرکت کرنے والے پاکستان کے مشہور و معروف مہمانوں نے ریما کی میزبانی کو بے حد سراہا سب مہمان شخصیات کا کہنا تھا کریما بہت ہی خلوص اور اخلاق کے ساتھ پیش آتی ہیں نہایت ادب اور احترام کرتی ہیں اور ان کی گفتگو بہت خوبصورت پہ شائستہ ہوتی ہے ۔
رپورٹ ۔اطہر جاوید صوفی