پاکستان اور امریکہ میں فروخت ہونے والی روح افزا کی پیکنگ پر فرق کیوں ہے ؟ہمدرد پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے تصحیح کردی ۔

پاکستان اور امریکہ میں فروخت ہونے والی روح افزا کی پیکنگ پر فرق کیوں ہے ؟ہمدرد پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے تصحیح کردی ۔
ہمدرد پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈ سید فیض اللہ جواد نے چیف ایڈیٹر جیوے پاکستان طاہر حسن خان کے نام اپنے خط میں بعنوان ہمدرد کی جانب سے جیوے پاکستان پر چلنے والی خبر کی تصحیح ۔میں لکھا ہے

کہ محترم طاہر حسن خان صاحب ۔ پانچ تاریخ کو آپ کی ویب سائیٹ پر ہمدرد لیبارٹریز وقف پاکستان کی صف اول کی پروڈکٹ روح افزا کی پیکیجنگ کے حوالے سے خبر شائع کی گئی جس کے مطابق روح افزا کی تیاری میں پھلوں کو استعمال نہیں کیا جاتا اس لیے امریکہ برآمد کی جانے والی بوتل پر پھلوں کی تصاویر موجود نہیں ہے کیونکہ اس خبر میں بنیادی معلومات کا فقدان نظر آیا اس لیے ادارے نے اس کی تصحیح کرنی ضروری سمجھی ہے ۔


آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ روح افزا میں پھلوں اور جڑی بوٹیوں کے عرقیات شامل کیے جاتے ہیں رس شامل نہیں کیا جاتا ۔امریکہ کو گزشتہ 25 سالوں سے روح افزا برامد کی جارہی ہے اور بوتلوں پر تمام اجزائے ترکیبی بیان کیے جاتے ہیں جن میں پھلوں کے نام واضح بیان ہیں جن کا عرق نکال کر روح میں شامل کیا جاتا ہے البتہ امریکہ کے قانون کے مطابق مصنوعات کے لیبل پر انہیں پھلوں کی تصویر لگائی جاسکتی ہیں جن کا رس مصنوعات میں شامل ہو۔اس لیے روح افزا کے لیبل پر پھلوں کی تصاویر نہیں ہوتیں۔ یہاں رس اور عرق کا فرق معلوم ہونا ضروری ہے ۔
مزید برآں امریکی قوانین میں تبدیلی یونانی سے متعلق کوئی شوق نہیں ہے اور وہ روح افزا کو طب یونانی کے تناظر میں دیکھنے کی بجائے اس پر فوڈ قوانین کا اطلاق کرتے ہیں ۔ایسی ہیں قانونی پیچیدگی کا سامنا ہمدرد کو متحدہ عرب امارات میں بھی ہے اس لیے وہاں بھی لیبل پر پھلوں کی تصاویر نہیں لگائی جاتی لیکن وہاں بھی لیبل پر اجزائے ترکیبی بیان کئے گئے ہیں ۔
آپ بہت ہی جانتے ہیں کہ ہمدرد پاکستان کو شہید پاکستان حکیم محمد سعید نے قائم کیا ہے اور یہ ادارہ شہید کی سچ کی راہ پر چلنے کی تعلیم پر سختی سے عمل پیرا ہے اور دھوکہ دہی کی ہماری ادارہ جاتی پالیسی میں قطع کوئی گنجائش نہیں ۔مزید معلومات کے لئے ہمدرد کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے معاونت لی جا سکتی ہے آپ بطور صحافی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور کراچی پریس کلب کی صدارت کے علاوہ دی نیوز سے طویل عرصہ منسلک رہے ہیں آپ بھی جانتے ہیں کہ آئیڈیل صحافتی اقدار کیا ہیں اس لئے ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ تصحیح شائع کرکے ہمیں شکریہ کا موقع فراہم کریں گے ۔آپ کے تعاون کے طلبگار ۔سید فیض اللہ جواد ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈ ۔ہمدرد لیبارٹری وقف پاکستان ۔