شکاگو ۔ فائر ہائڈرینٹ میں گیس کی لیکیج کا واقعہ ۔ پورا علاقہ گیس کی بواور گھٹن کی لپیٹ میں آگیا

شکاگو ۔ رپورٹ و تصاویر شمیم بانو امریکا کے شہر شکاگو کے علاقے بلومنگ ڈیلز میں واقع فائر ہائڈرینٹ میں گیس کی لیکیج کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث پورا علاقہ گیس کی بواور گھٹن کی لپیٹ میں آگیا تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے فوری پہنچ کر لیکیج پر قابو پایا۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا ہائڈرینٹ میرے گھر کے باہر سامنے واقع ہے جس میں اندرونی تکنکی نقص کے باعث لیکیج ہوئی تھی،اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ موقعہ پر پہنچا پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال کرمحاصرہ کیا اور چھ بلاکوں تک پھیلی مرکزی شاہراہوں سمیت تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردیں۔فائر ٹیم کے سربراہ کرس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں لہٰزا کسی کے کسی بھی قسم سے متاثر ہونے کاکوئی امکان نہیں۔ہمارے گھر کے قریب ہی واقع ڈاکٹرز پلازہ کو خالی کرا لیا گیا تھا بعد ازاں لیکیج کو بند کرنے کے بعدعلاقے کے معمولات اور ٹریفک بھی بحال کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں