عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ،18 جون کو سنایا جائےگا

انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،جس دوران عدالت میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے مطابق پاکستان میں کیس چلانے کی اجازت ہے، برطانوی حکومت کو شواہد میں صرف سزائے موت پر اعتراض تھا،برطانوی حکومت کو یقین دلایا گیا کہ ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہاکہ برطانوی گواہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوچکے ہیں، برطانوی گواہوں کے بیان قابل قبول شہادت ہیں ۔
خواجہ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان برطانوی نہیں پاکستانی ہیں، ملزمان نے یہاں سازش تیار کی۔ اشتہاری ملزمان ،بانی متحدہ اور انور حسین کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے تھا، ملزمان جرم کے مرتکب ہوئے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی متحدہ کی پا کستان میں جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا جائے،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ حکم پہلے ہی دیا چکا ہے،آپ ضبط کرنےکی کارروائی شروع کریں۔عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ 18جون کو سنایا جائے گا

Courtesy Gnn Urdu