اصل واقعہ کیا ہوا ؟

اصل واقعہ کیا ہوا ؟

کرنل کی بیوی کے واقعے کی جو تفصیلات وائس آف امریکا کے رپورٹر عاصم علی رانا نے اپنی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق، یہ واقعہ ایبٹ آباد کے قریب ہزارہ موٹروے کا ہے جہاں قلندرآباد سے بٹگرام سیکشن تک موٹروے کا تعمیراتی کام جاری تھا اور ٹریفک کو بند کیا گیا تھا۔

اگرچہ رپورٹ کے مطابق واقعہ مانسہرہ ٹنل سے شنکیاری کے راستے کے دوران تعمیراتی کام کی وجہ سے راستہ بند کیے جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ میری معلومات کے مطابق یہ راستہ ابھی تک سرکاری طور کھولا ہی نہیں گیا ۔

جب راستہ تعمیراتی کام کی وجہ سے بند ہے تو پہلے انٹرچینج سے لوگوں کا راستہ تبدیل کیوں نہیں کیا جاتا ۔

دوسرا ایک کام زیادہ ہے تو تب بھی لوگوں کو اطلاع کیوں نہیں دی جاتی کہ آگے راستہ بند ہے ۔

ہماری انتظامیہ ہر ٹھیک کام غلط طریقے سے ہی کیوں کرتی ہے ۔

آخری بات یہ ہے کہ کرنل کی بیوی نے شیروں والا کام کیا ہے ۔ پورے ملک میں جہاں جہاں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں ، لوگوں کو کرنل صاحب کی بیوی کی اتباع میں ہٹا دینی چاہییں ۔