فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ 5 مئی تک ادا کر دینی چاہیئے لیکن پیک سیزن میں بھی 12 مئی کے بعد ادا کی گئی۔طاہر ملک

فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ 5 مئی تک ادا کر دینی چاہیئے لیکن پیک سیزن میں بھی 12 مئی کے بعد ادا کی گئی۔طاہر ملک

Tahir Malik=PTI

جن لوگوں کو لاک ڈاون کے دوران گھروں میں بٹھایا گیا تھا ان کی اب تنخواہ کاٹنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ طاہر ملک
اس معاملے پر چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو فوری ایکشن لینا چاہیئے۔طاہر ملک

کراچی، 20مئی: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء طاہر ملک نے کہا ہے کہ فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی ایمپلائی یونین کے جنرل سکریٹری سعید بلوچ نے حال ہی میں چیف سکریٹری اور کمشنر کراچی کو خط لکھا ہے


کہ فش ہاربر میں سی فوڈ ہینڈلنگ میں تمام سرکاری ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور تمام اسٹاف کو سینیٹائزر اور ماسک تک مہیا نہیں کیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ 5 مئی تک ادا کر دینی چاہیئے لیکن پیک سیزن میں بھی 12 مئی کے بعد ادا کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو لاک ڈاون کے دوران گھروں میں بٹھایا گیا تھا ان کی اب تنخواہ کاٹنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے پر چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو فوری ایکشن لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مئی کی تنخواہ سندھ حکومت نے عید سے ایک ہفتے قبل ادائیگی کے احکامات دیئے ہیں لیکن اب تک سوسائٹی کے ملازمین کو مئی کی پیشگی تنخواہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا چیئرمین کی سرکاری ڈائریکٹر شپ 27 اکتوبر 2019 کو ختم ہو گئی تھی جبکہ چیئرمین شپ بھی یکم مئی 2020 کو ختم ہو گئی ہے اب وہ کس قانون کے تحت وہاں بیٹھے ہیں۔اب ان کی چیئرمین شپ بھی غیر قانونی ہے انہیں فوری برطرف کیا جائے۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ
03232121127