چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ جس کا نام بلیک لسٹ میں آ چکا ہے، اس کے لیے اگلا مرحلہ ای سی ایل ہے، چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی، جھاڑو پھرےگی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان ہیں، کسی کارکردگی کی ضرورت نہیںکل ریلوے کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ لاہور میں بلائی ہے، آن لائن ٹکٹنگ جلد بند کرکے غلطی کی گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے آپریشن کا موجودہ
شیڈول 31 مئی تک برقرار رہے گا، مشکل سےٹرینیں کھلوائی ہیں، کوئی صوبہ تیار نہیں تھا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہےکہ آن لائن ٹکٹنگ پر بہت سارے لوگوں کا اعتراض ہے، ٹرین کی بحالی پر سندھ حکومت نے عملاً کوئی اعتراض نہیں کیا۔

Courtesy Jang Urdu