پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 158 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار زیادہ دیر مثبت زون میں ٹریڈ نہ کر سکا اور جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

رپورٹ فائل کرتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 143 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 107,166,968 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,465,120,770 بنتی ہے۔

Courtesy Hum News Urdu