پاکستان سیٹیزن پورٹل،وزیر اعظم کا اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم آفس کے نوٹس میں کہا گیا کہ شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی،شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے۔جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔نوٹس میں کہا گیا کہ شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد ہے،،شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔
نوٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔پنجاب سے 17,661، سندھ سے 3,256 شکایات کھلیں گی جبکہ خیبر پختونخوا سے 5,346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاق سے 12,340 جبکہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

Courtesy Gnn Urdu

Courtesy Gnn Urdu