امریکہ: حادثہ، جنون گروپ کے ٹریول کو آرڈی نیٹر جاں بحق

ہیوسٹن: امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کار حادثے میں عارف میمن جاں بحق ہو گئے ہیں
امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق عارف میمن ریڈیو پر رمضان شو کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے
گلو کار سلمان علوی نے اس افسوسناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں عارف میمن داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں