کیٹیگری معنی نہیں رکھتی اصل ہدف ٹیم میں واپسی ہے ‘سابق کپتان سرفراز احمد

سابق کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کیٹیگری معنی نہیں رکھتی اصل ہدف ٹیم میں واپسی ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے یا بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی۔

اتار چڑھا کھیل کا حصہ ہے اصل ہدف ٹیم میں واپسی ہے۔ بی کیٹیگری میں بھی بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین ہیں۔ سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کہا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہے اور عمدہ کارکردگی کا تسلسل کنٹریکٹ میں ترقی کی وجہ ہے۔