سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، اس عید الفطر پر ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعطیلات دی گئی ہیں۔حکومتِ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں صوبے بھر میں جمعہ تا بدھ 6 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں-اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی رواں برس عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا اور عیدالفطر پر 6 روز جمعہ 22 مئی سے بدھ 27 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا