فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی اور فش ہاربر سوسائٹی کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ فوری ادا ئیگی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کا فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی اور فش ہاربر سوسائٹی کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ فوری ادا ئیگی کا مطالبہ

ٓصوبائی وزیر جام اکرام کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی چیئرمین کو برطرف کریں اور ملازمین کو دوماہ کی تنخواہیں دلائیں۔طاہر ملک

کراچی، 19مئی: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سے مطالبہ کیا ہے کہ فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی اور فش ہاربر سوسائٹی کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ فوری ادا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام محکموں کو کہا ہے کہ عید کی تنخواہ عید سے ایک ہفتے قبل ادا کر دی جائے لیکن سوسائٹی میں پچھلے مہینے اپریل کی تنخواہ بھی نہیں ملی جس کی وجہ سے اکثر غریب ملازمین کے گھروں پر فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔انہوں نے کہا لاک ڈاون میں پورا شہر پریشان ہے اس میں سوسائٹی کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ نہ دینا حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تو رمضان کا مقدس مہینہ ہے پھر عید سر پر ہے ان حالات میں تنخواہ نہ ملنے سے ملازمین شدید ذہنی دباو کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ اور اپریل ماہی گیری کے کام کا سیزن ہوتا ہے جبکہ جون جولائی میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی ہوتی ہے۔ جب کام کے سیزن سیزن میں تنخواہیں نہیں مل رہیں تو پابندی کے مہینوں میں تنخواہیں کیسے ملے گئیں۔ اس وقت ان ملازمین کا گھر کیسے چلیں گے اس سلسلے میں وزیر کوآپریٹیو اور وزیر اعلی کو فوری ایکشن لینا چاہئے اور غیر قانونی چیئرمین کو برطرف کر کے الیکشن تک انتظامات منتخب ڈائریکٹرز کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ ماہی گیروں اور ملازمین کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیئے بینک میں پیسے نہیں ہیں دوسری طرف ایک شخص ابراہیم عطا کو 85 ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہ پر اسٹور انچارج کے طور پر تقررہ کردی گئی ہے جو بورڈ کی منظوری کے بغیر غیر قانونی ہے جبکہ ایسی کوئی پوسٹ خالی ہی نہیں ہے۔طاہر ملک نے کہا کہ سوسائٹی کو بائی لاز اور قانون کے مطابق چلایا جائے جس کے لیئے ہم وزیر کوآپریٹیو سے ایک دفعہ پھر درخواست کرتے ہیں کہ وہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی چیئرمین کو برطرف کریں اور ملازمین کو دوماہ کی تنخواہیں دلائیں۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ