شعیب اختر کا بغیر تماشائیوں‌ کے کرکٹ کھیلنے پر حیران کن تبصرہ

راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ خالی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا ایسا ہی ہے جیسے دلہن کے بغیر شادی ہورہی ہو۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ خالی اسٹینڈز کے سامنے کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہونا ماحول کی کمی کی وجہ سے خالی اسٹینڈز بیچنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ کھیل جیسے فٹبال اور موٹر اسپورٹس بند دروازوں کے پیچھے دوبارہ کرونا وائرس کے دوران شروع ہوچکے ہیں تاہم کرکٹ اب بھی تعطل کا شکار ہے حالانکہ اس کھیل کے منتظم جلد ہی ایکشن میں واپسی کی تیاری شروع کرنے کا ارادہ کررہے ہیں شائقین کے بغیر بھی۔

خالی اسٹیڈیمز میں کرکٹ کھیلنا بورڈ کے لیے قابل عمل اور پائیدار ہوسکتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس کی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں، خالی اسٹینڈز میں کرکٹ کھیلنا دلہن کے بغیر شادی کے مترادف ہے، ہمیں کھیل کھیلنے کے لیے ہجوم کی ضرورت ہے، مجھے امید ہے کہ ایک سال میں کرونا کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بند دروازوں کے پیچھے کھیل کر جوش اور ولولہ پیدا کرنا مشکل ہوگا جبکہ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم یو اے ای میں خالی اسٹیڈیمز میں میچز کھیل چکے ہیں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔