حکومت نے 6 ارب روپے کی ادائیگیوں کا وعدہ کیا اور چھ کروڑ 30 لاکھ روپے کی پہلی قسط ادا کی ہے

میڈیا کارکنوں کو عید سے قبل ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لئے پی آئی او نے اشتہاری ایجنسیوں کو 6کروڑ 30لاکھ (63ملین) روپے کی پہلی قسط ادا کردی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق حکومت نے عید سے قبل میڈیا ہائوسز کو 6 ارب روپے کی ادائیگیوں کا وعدہ کیا تھا۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میڈیا کو بقایا جات کی ادائیکی کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی ڈی نے تمام وفاقی وزارتوں / محکموں / تنظیموں کے ساتھ میڈیا کو بقایا ادائیگیوں کا معاملہ اٹھایا اور ادائیگی کے عمل کو بہتر کیا ہے اسی سلسلے میں‘ 63


ملین مالیت کی ادائیگی کی پہلی قسط پرنسپل انفارمیشن آفیسر شہیرہ شاہد نے متعلقہ اشتہاری ایجنسیوں میں تقسیم کی ہے۔