لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

کراچی میں مجلس سماجی کارکنان پاکستان کے زیراہتمام لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

۔ایک جاری کردہ بیان میں مجلس سماجی کارکنان پاکستان MSKP ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن شپ ایم وحید جنگ نے بتایا کہ مجلس سماجی کارکنان پاکستان مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا فریضہ انجام دے رہی ہے ہمارے رضاکار لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے منظم طریقے سے مستحق افراد کے گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں انہوں نے تنظیم کے پلیٹ فارم سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم عمل میں لانے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے مزید لوگوں کو اس کار خیر میں شریک ہونے کی دعوت دی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کے کام آنا ہی دراصل بڑا صدقہ جاریہ ہے اور جو مخیر حضرات مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے لیے تعاون فرما رہے ہیں اور جو رضاکار اس سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ سب کے سب قابل تعریف ہیں اللہ ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے