میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کا آج سے آغاز کر رہے ہیں، واجبات کی ادائیگی کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے جوڑا جائیگا : شبلی فراز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ، ایڈیٹرز کے عہدیداران کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات ہے،  ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی اور پرنسپل انفارمشن آفیسر شاہیرہ شاہد بھی شریک تھیں. سی پی این ای کے وفد نے وزیر اطلاعات کو میڈیا صنعت سے وابستہ مسائل سے آگاہ کیا. شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے. صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کا آج سے آغاز کر رہے ہیں ،جس سے ریلیف ملنا شروع ہو جا ئیگا۔ واجبات کی ادائیگی کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے جوڑا جائے گا۔

ایسا میکنیزم بنانے جا رہے ہیں جس سے آئندہ یہ مسائل نہ ہوں اور واجبات ساتھ ساتھ ادا ہوتے جائیں. اخبارات کا ریجنل کوٹہ ضروری ہے ،نامور صحافی چھوٹے اخبارات سے ابھر کر سامنے آئے. نیوز ایجینسز کے مسائل کا بھی حل کریں گے. عید کے بعد ملاقات کا دوسرا سیشن ہو گا ،اتفاق کے ساتھ معاملات پر آگے بڑھیں گے. اے بی سی کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا. ویڈیو کانفرنس میں صدر سی پی این ای عارف نظامی،سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر جبار خٹک، عارف بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری ، تنویر شوکت،جوائنٹ سیکرٹری ،ایس کے نیازی،نائب صدر،اکرام سہگل، نائب صدر، شاہد عارف،ایاز خان، ایکسپریس گروپ،کاظم خان، ڈیلی ٹائمز، انور ساجدی،نائب صدر،طاہر فاروق،جوائنٹ سیکرٹری، عامر محمود،ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حید ر امین،92گروپ ،شکیل احمد ترابی، اعجاز الحق،سابق سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر حافط ثناء اللہ،نائب صدر، غلام نبی چانڈیو، جوائنٹ سیکرٹری ، حامد حسین عابدی، فنانس سیکرٹری، رحمان منگریو ،انفارمشن سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی ۔