مفتی تقی عثمانی……

asghar ali urdu columnist writer mufti taqi usmaniتحریر : اصغر عل،اسپین

قاتلانہ حملے کے بعد پاکستانیوں کو پتا چلا کہ ان کے ملک میں ایک ایسا عالمِ دین بھی ہے کہ مسجد نبوی اور حرم مکہ کے آئمہ میں بھی ان کے شاگرد ہیں .
سعودی عرب نیشنیلٹی دینے کے لیے عرصہ سے اصرار کر رہا ہے اردن کے بادشاہ نے انھیں اپنے ملک کا سب سے بڑا ایورڈ دیا ہے،
ڈیوڈ کیمرون سے لے کر شمالی امریکہ کے صدر تک وقت لے کر ان سے ملتے ہیں
ورلڈ اکنامک فورم پر انھیں معیشت کے موضوع پر خصوصی خطاب کے لیے بلایا گیاتھا
مختلف ممالک میں اسلامی معاشیات میں صلاح مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے۔
ڈیڑھ سو کے قریب کتابوں کے مصنف ہیں
وطن عزیز پاکستان کی اعلی عدالت سپریم کورٹ میں شریعت ایپلٹ بنچ پر سترہ سال کام کیا اور اہم تاریخی فیصلے صادر فرمائےجنمیں “ربا” سودکیخلاف تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے
دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسلامی بینکاری حضرت صاحب کے بنائے ہوئے اسلامی اصولوں پر مبنی ہے
اور آپ کو مزے کی ایک اور بات بتاؤں.
وہ کونسی کتاب ہے جو “ہوا” (فضاء) میں لکھی گئی ہے؟
تو اس کا جواب ہے(آسان ترجمہ قرآن) یہ کتاب مفتی صاحب نے دوران اسفار جہازوں میں لکھی ہے جو تین جلدوں ہر مشتمل ہے(فیا سبحان اللہ)
حضرت وقت کے اتنے پابند ہیں! کہ اپنا ایک منٹ فضول ضائع نہیں کرتے
یا تو وہ پڑھ رہے ہونگے یا لکھ رہے ہونگے یا ورزش کررہے ہونگے، مہمانوں سے بھی ملتے ہیں لیکن لمبی ملاقاتیں بہت ہی کم کرتے ہیں
تین زبانوں پر عبور رکھتے ہیں
عربی
انگریزی, Spanish
مادری زبان اردو ہے
دنیا کے پڑھے لکھے لوگ انہیں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں!! لیکن چراغ کے نیچے ہمیشہ اندھیرا ہوتا ہے ہم نے ان کی قدر نہیں کی، اور نہ ہی گورنمنٹ آف پاکستان نے ان سے کوئی بڑا کام لیا.