حاجی غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما نے طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے ۔ حاجی غلام بلور نے اپنے آپ کو بلورہاؤس اپنے گھر میں قرنطینہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی ، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی کا بھی کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔