خیبرپختونخوا میں فلور ملز کی بندش کا اعلان

خیبر پختونخوا فلورملزایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال نے کل سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گزشتہ ایک ماہ سے گندم کی فراہمی بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کررہے ہیں۔

چیئرمین محمد اقبال نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی 180 فلور ملز کل سے ہڑتال کریں گی۔پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے پیر سےغیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ گندم کی خریداری میں ناکام ہے اور اب ملوں میں موجود گندم جبری طور پر اٹھائی جا رہی ہے جب کہ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

Courtesy Hum News Urdu