سابق امریکی صدر باراک اوباما کی ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے امریکی رہنماؤں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کالج سے پاس ہونیوالے طلبہ کیلئے آن لائن تقریب سے خطاب میں اوباما نے کہا کہ کوروناوباء سے واضح ہوگیا کہ کئی حکام یہ تک ظاہر نہیں کر رہے کہ ان پر کوئی ذمہ داری بھی ہے،وباء سے واضح ہوگیا کہ کئی حکام تو یہ تک ظاہر نہیں کر رہے کہ وہ کسی منصب پر موجود ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے ہسٹوریکل بلیک کالجز اینڈ یونیورسٹیز کے کامیاب طلبہ سے آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر پر دو گھنٹے خطاب کیا۔

غیر متوقع طور پر وہ کئی سیاسی موضوعات کو بھی زیر بحث لائے،انہوں نے کئی حالیہ واقعات کا ذکر بھی کیا جبکہ وباء سمیت دیگر امور کا معاشرے اور معاشی حالات پر اثرات کا حوالہ دیا، ان کا کہنا تھا سب سے اہم یہ ہے کہ وباء نے اس خیال کا پردہ چاک کر دیا ہے کہ کئی لوگ جن کے پاس ذمہ داریاں ہیں انکو معلوم ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں تاہم کئی ایسے ہیں جو یہ ظاہر بھی نہیں ہونے دے رہے کہ ان پر کوئی ذمہ داری ہے

Courtesy Jang