گرین کریسنٹ ٹرسٹ نے اپنے ڈیڑھ سو اسکولوں کو کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے ۔زاہد سعید

گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے روح رواں اور پاکستان کے ممتاز صنعتکار اور سماجی شخصیت زاہد سعید نے کہا ہے کہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ نے اپنے ڈیڑھ سو اسکولوں کو کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے

زاہد سعید نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں انسانوں کو متاثر کیا ہے اور ہم شکرگزار ہیں ان تمام کرم فرماؤں کے جو گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دیتے آئے ہیں ہم نے اپنے 150 پھولوں کو کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے

ہمارے پاس 29000 بچے ہیں جو 15 ہزار خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ان میں غالب اکثریت ڈیلی ویجرز کی ہے جو روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں جن کا گزارا روزانہ کی آمدن پر ہوتا ہے گرین کریسنٹ ٹرسٹ نے یہ عزم کیا ہے

کہ ہم ان پندرہ ہزار خاندانوں کو راشن بیگ انشاءاللہ تقسیم کریں گے اور آپ جیسے مخیر حضرات کا تعاون حاصل رہے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہماری گزارش ہے اور اپیل ہے کہ اپنے زکوۃ و صدقات اس مد میں خرچ کریں

اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ بھی گزارش ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی زکوۃ گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے تحت بننے والے بچوں کی تعلیم کے لیے مختص کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان غریب اور نادار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہی اصل خدمت خلق ہے اور صدقہ جاریہ ہے ۔