واٹربورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ منگل19مئی کو ادا کردی جائے گی

کراچی (   )وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کوششوں سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے چیک آنے پر واٹربورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ منگل19مئی کو ادا کردی جائے گی ،حکومت سندھ کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ ایڈوانس ادا کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے ضمن میں مزیدفنڈز کی فراہمی کےلئے بھی نوٹ شیٹ محکمہ بلدیات کو بھیج دی گئی ہے، مئی کی ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی بھی عید سے قبل کی جائے گی جبکہ واٹربورڈ ملازمین کو 2020کا لیوانکیشمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ دیگر ادائیگیوں کیلئے عائد پابندی کے خاتمہ اور مناسب فنڈز کی دستیابی پر اداکیا جائے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی یقین دہانی پر واٹربورڈکی سی بی اے کے چئیرمین محمد نعیم کی قیادت میں آنے والی واٹربورڈکی دیگر ٹریڈیونیئنزپر مشتمل تحفظ مراعات ملازمین کمیٹی نے واٹربورڈ ملازمین کو دی گئی گھر بیٹھنے کی کال واپس لے لی ہے ، تفصیلات کی مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 2بجے واٹربورڈ سی بی اے تحفظ مراعات ملازمین کمیٹی کے ارکان نے ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کی اور انہیں ملازمین میں تنخواہوں اور لیوانکیشمنٹ کی عدم ادائیگی پر پھیلنے والی تشویش سے آگاہ کیا ،اس موقع پرواٹربورڈ سی بی اے کے چیئرمین محمدنعیم ، مزدوریونین کے صدر منوررضا ،جزل ایمپلائز یونین کے صغیر احمد انصاری ، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے اکرام خان ،آبکار ورکرز یونین کے سید رشید،وطن پرست یونین کے ایوب بلوچ،ڈیموکریٹک یونین کے سہیل میمن موجود تھے، ایم ڈی واٹربور ڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کی ٹریڈیونیئنز رہنماو ¿ں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں وہ دن رات بھاگ دوڑ کررہے ہیں ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کوششوں سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ماہ اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سمری منظور کرلی ہے،فنڈز کے چیک آنے پر واٹربورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ منگل19مئی کو ادا کردی جائے گی ،حکومت سندھ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ ایڈوانس دینے کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی کے ضمن میں بھی نوٹ شیٹ محکمہ بلدیات کو بھیج دی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعدمئی کی ایڈوانس تنخواہوںکی ادائیگی بھی عید سے قبل کردی جائے گی جبکہ واٹربورڈ ملازمین کو 2020کا لیوانکیشمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ دیگر ادائیگیوں کیلئے عائد پابندی کے خاتمہ اور مناسب فنڈز کی دستیابی پر اداکیا جائے گا،ایم ڈی واٹربورڈ کی اس یقین دہانی کے بعد واٹربورڈکی سی بی اے اوردیگر ٹریڈیونیئنزپر مشتمل تحفظ مراعات ملازمین کمیٹی نے واٹربورڈ ملازمین کے گھر بیٹھنے کی کال واپس لے لی ہے۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر((05-16-pro/kwsb/,05-20 رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ