ٹرانسپورٹرز کے لئے سندھ کا ریلیف پیکج، بسوں، رکشہ، ٹیکسی، مال بردار گاڑیوں کو ٹیکسز اور فیس میں رعایت

کراچی : کاروبار سے محروم ٹرانسپورٹرز کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا ریلیف پیکج،بسوں،رکشہ،ٹیکسی،مال بردار گاڑیوں کو ٹیکسز اور فیس میں رعایت دی جائےگی۔ ٹرانسپورٹرز کے لیے عارضی بنیادوں پر جرمانوں میں 50فیصد کمی کی سفارش کی گئی ہے اس ضمن میں صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلی سندھ کو منظوری کے لئے ارسال کردی ہے زرائع کے مطابق سمری میں موٹر وہیکل انسپیکشن فیس میں 40فیصد رعایت کی سفارش کی گئی ہے جبکہ روٹ پرمٹ فیس بھی 50فیصد کم کرنے کی تجویز ہے اسکے علاوہ سندھ حکومت پہلے ہی موٹر وہیکل ٹیکس میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیٹگری میں مزید گاڑیاں شامل کی جائینگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی سمری کی حتمی منظوری وزیراعلی مرادعلی شاہ دینگے واضح رہے کہ سندھ میں انٹر اور انٹرا سٹی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 23مارچ سے بند ہے۔