جناح ہسپتال میں سائبر نائف سہولت سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں نے بھی استفادہ کیا ہے

کراچی : پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں خدمات پر تنقید کرنے والوں کو ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کرارا جواب دیا ہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بیرون ملک سے آکر سندھ کی طبی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کا ریکارڈ اور شواہد پیش کردئیے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے جناح ہسپتال میں سائیبر نائف سہولت سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں نے بھی استفادہ کیا ہے اور انہیں یہ طبی سہولت فراہم کرنا سندھ حکومت کا فرض تھا ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں قائم سائیبر نائف کے زریعے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے پچھلے چند ماہ میں سائیبر نائف سہولت سے بیرون ملک سے آنے والے 59 مریضوں نے استفادہ کیا ان میں 33 افغانستان، 9 متحدہ عرب امارات، 4 سعودی عرب کے مریض شامل ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کینیڈا اور کویت کے تین تین افراد کا یہاں مفت علاج کیا گیا۔

امریکہ، کینینا، عمان، جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے ایک ایک مریض نے جناح ہسپتال کے سائبر نائف سینٹر میں علاج کی سہولت حاصل کی ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر بے جا تنقید کرنے والے جان لیں ہم آپکی طرح جھوٹ اور یو ٹرن کا سہارا نہیں لیتے آپکی حکومت نے اتنے کام نہیں کئے جتنے جھوٹ بولے اور یوٹرن لئے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی خدمت پر یقین رکھتی اور شواہد پر مبنی بات کرتی ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اس بناء پر عوام پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا بار بار اظہار کررہے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آپکی اپنی کارکردگی صفر ہے اور کام کرنے والوں پر بے جا تنقید آپکا وطیرہ بن چکی ہے زرا شرم و حیا کریں بار بار طنزیہ گفتگو اور تنقید سے ملک کی خدمت نہیں ہورہی اور نہ ہی عوام کی کوئی خدمت، آپکی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں پیپلزپارٹی آپکے بے جا الزمات اور تنقید سے گھبرانے والی نہیں ہے موجودہ گھمبیر حالات مشترکہ جدوجہد کے متقاضی ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت نے بار بار ملکر کام کرنے کی بات کی ہے مگر آپ نے تہیہ کر رکھا ہے کہ خود کچھ کرنا ہے اور نہ کسی اور کو کچھ مثبت کرنے دینا ہے۔