ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاؤن،20ہزار من گندم برآمد

ملتان میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو دی گئی تین یوم کی مہلت ختم ہو گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپورہیروالا غلام سرور نےموضع لعل واہ میں گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی20 ہزار من گندم برآمد کر لی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ کی گئی گندم غیرقانونی طور پر رحیم یار خان منتقل کی جارہی تھی جبکہ گندم کی قیمت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،تحویل میں لی گئی گندم کو محکمہ خوراک کے جُگو والا سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Courtesy Gnn Urdu