فلور ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب کی تمام فلور ملز بند کرنے کا فیصلہ

فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین فلوملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک ملوں پر چھاپے مار رہے ہیں، چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

عاصم رضا نے کہا کہ ملوں کو 72 گھنٹے پسائی کے لیے گندم مل میں رکھنے کی اجازت تھی لیکن ملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ گندم خریداری میں ناکام ہے، اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھائی جا رہی ہے۔

عاصم رضا نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے

Courtesy Jang Urdu