عید کی تعطیلات ، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت پنجاب کی جانب سےعید پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کو عید تعطیلات کی تجویز بھجوا دی گئی، تجویز کے مطابق 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اجلاس میں راجہ بشارت اسلم اقبال اوردیگر اہم افرادشریک ہیں ، جس میں عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اسکا نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

خیال رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعدلاہورسمیت پنجاب میں کیسز و اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے 5 روز میں پنجاب میں 2824کیس رپورٹ ہوئے ،
لاہور میں 1618 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں ہفتہ کےپہلے5 دن پنجاب میں37جبکہ لاہورمیں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں روزاوسطاً کیسز کی تعداد 564.8 جبکہ لاہور میں 323.6 رہی،میومیہ اموات کی شرح پنجاب میں 7.4 اور لاہور میں 3.8 ہے۔

Courtesy Ary Urdu