سندھ حکومت کے کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے اقدامات

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافز ہوگیا ہے شہریوں، دکانداروں اور فیکٹری مالکان سمیت ہر فرد پر اب احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں سمیت تمام ادارے محکمہ داخلہ کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کریں ایس او پی کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا شعور پیدا کرنا ہے سندھ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات لے رہی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیزیکل فاصلہ، ماسک کا استعمال، کارخانوں و مارکیٹوں کی ایس او پیز پر اس قانون کا اطلاق ہوگا اجتماعات، مزہبی و سماجی تقاریب، لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا ہم سب نے وبائی امراض ترمیمی ایکٹ پر عمل کرنا ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پابندی والے کاروبار کھولنے پر بھی یہ قانون حرکت میں آئیگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئیے اس وباء کے خاتمے کے لئے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔