سوشل میڈیا پر ٹریفک اہلکار کی ویڈیو واٸرل کا معاملہ

کراچی :  ٹریفک ساٶتھ پولیس کے جوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک ساٶتھ حسام بن اقبال صاحب نے ٹریفک اہلکار کے نامناسب رویے پر معطل کر کے ڈی ایس پی ٹریفک صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے فوری رپورٹ دینے کے احکامات جاری کردئیے۔ڈی ایس پی ٹریفک صدر حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ویڈیو کلپ کو مدنظر رکھتے معطل اہلکار کی انکوائری شروع کردی۔