ہیوی مشینری کا کام انسانوں نے ہاتھوں سے کر دکھایا

دھات سے بنے بڑے فارم ہاؤس یا دیوہیکل اسٹورز کی تعمیر اور اس کی مرمت کے لیے ہمیشہ ہیوی مشینری کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مشینوں کے کام انسان کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں 300 لوگوں نے میٹل کے فارم ہاؤس کو ہاتھوں میں اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا۔

فارم ہاؤس کی منتقلی کے دوران ایک شخص انہیں ہدایت فراہم کررہا تھا، کیمرے کی آنکھ سے قید کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں