رمضان کریم

جیسا کہ میرا سابق بہترین دوست ایم بی ایس کہتا ۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں سابق بہترین دوست کیوں کہہ رہا ہوں ؟
کیونکہ آئل پرائس انتہائی نیچے گر چکی ہے اور معیشت خراب ہے لہذا اس کے پاس آفر کرنے کے لیے کچھ نہیں ۔
الحمدللہ میں نے تمام روزے رکھے ہیں ۔اور ہر افطار سے پہلے میرا شیف پوچھتا ہے کہ آج آپ کیا کچھ کھانا پسند فرمائیں گے ۔
میرا جواب ہوتا ہے کچھ MSR پلیز ۔اور اس کے بعد شہباز شریف میٹھے میں ۔
وہ جواب دیتا ہے لیکن میاں شہباز نہ تو بہت میٹھے ہیں ۔
اچھا اگر ایسا ہے تو پھر تھوڑا میٹھا اور تھوڑا کھٹا شہباز چاول کے ساتھ اور کھانے کے بعد پھر میٹھے میں MSR.
لیکن MSR گلے میں ہڈی کی طرح پھنس تو نہیں جائے گا کیونکہ خان صاحب آپ اس کے خلاف کوئی کیس نہ ہونے کے باوجود دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ جیو کی آزادی کرش ہو جائے ۔
بس کرو تم میرے شیف ہو۔ میرا ضمیر نہیں ۔
پھر وہ ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پوچھتا ہے ۔اچھا آپ افطار کا آغاز کس چیز سے کریں گے ؟
میں چاہوں گا پرویزالہی پکوڑے اور چوہدری شجاعت چاٹ۔
اگر تم برا نہ مناؤ ۔کرونا اور قرنطینہ نے ان دنوں بہت مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔

پھر وہ بولا خان صاحب ۔
میں نے کہا ہاں بولو بولو ۔
کیوں آج ہم بلاول بھلے اور فضل الرحمان فالودہ کو بھول رہے ہیں ؟کیا میں انہیں بھی آپ کی خدمت میں پیش کروں ؟
میرا خیال ہے مجھے اپنے شیف کو نیب میں بھیج دینا چاہیے ۔
اور میری شکایت یہ ہوگی کہ تیس سال پہلے جب میری فیملی نے اسے ملازمت دی تو اس نے ایک قرضہ معاف کرایا ۔
اور میں کبھی بھی کسی صورت بھی چوروں ڈاکوؤں اور چینی چوروں کو برداشت نہیں کروں گا ۔۔۔۔۔۔ارے لیکن میرا یہ مطلب نہیں تھا کیونکہ وہ تو میری پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔
آپ نے دیکھا کہ کس طرح میں ان گڑھوں سے باہر نکل آتا ہوں جو میں نے خود ک ہوتے ہیں ۔
اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بوائز میرے ساتھ ہیں میری سائیڈ پر ہیں ۔میں کچھ غلط نہیں کرتا ۔جب جرمنی سے انجیلا مارکل نے میں مدد کرنے کی پیشکش کی تو یہ میں ہی تھا جس نے اسے کہا کہ بہت جلد اسے مدد کی ضرورت پڑنے والی ہے کیونکہ یورپ بہت جلد تقسیم ہوجائے گا اور بریگزٹ کے بعد وہاں پر اٹلی اسپین سویڈن چیک اور سلو واکیہ سب الگ ہو جائیں گے اور پھر پولینڈ ان کا کیپٹل بنے گا ۔اور بوائز اس خاتون کی مدد کریں گے ۔
پھر میں نے ٹرمپ کے ٹویٹ کا جواب دیا ۔
کرو نا کے بعد امریکہ ٹوٹ جائے گا ۔وہاں پر فلوریڈا ۔ایریزونا اوہائیو اور الگ راستے بنے گی ۔
پھر بوائز نے اسے ٹھنڈا کیا ۔
اگلی باری تک چلتا ہوں ۔
فرائیڈے ٹائمز سے ماخوذ