تمام طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبر دے کر پروموٹ کیاجائے گا، سعید غنی

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تمام طالب علموں کو تین فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ میں بورڈ کے امتحانات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ متاثر ہوا ہے، تمام طالب علموں کو 3 فیصد اضافی نمبر دے کر اور جو بچے فیل ہیں انہیں پاسنگ مارکس دے کر آگے پروموٹ کردیا جائے گا۔

سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کوپروموٹ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں، نو یں جماعت کے نتیجہ کی بنیاد پرطالب علم دسویں جماعت میں جائے گا، نویں والا دسویں میں آٹھویں کے رزلٹ پر، گیارہویں والے کا میٹرک کے رزلٹ پر فیصلہ کریں گے

مزید کہا ہے کہ ہم یونیورسٹیز اور ہائیر ایجوکیش کمیشن (ایچ ای سی) سے بھی رابطے میں ہیں، کچھ مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں، پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کے لیے مسائل ہیں، ہم ایسا طریقہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ چیزیں ہیں اس کو حل کرنے کے لیے مزید میٹنگز ہوں گی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں بورڈز سربراہاں کی میٹنگ ہوئی، ٹیکنیکل کالیجز کو بھی آن بورڈ لے رہے ہیں۔

لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ کل سات بازار ساؤ تھ میں سیل کیے گئے ہیں

Courtesy jang urdu