وزیراعظم نے نجیب ہارون کو ملنے بلالیا

ملک میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مستعفی ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون کو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نجیب ہارون کی ملاقات آج سہ پہر ہوگی ۔

واضح رہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ایم این اے نجیب ہارون نے16اپریل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کر دیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستعفی ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون کی کل صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوگی۔

Courtesy Jang Urdu