کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وبا سے اطمینان بخش حد تک محفوظ ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کرونا کے آغاز میں ایک شہری سے تقریباً 3 سے 4 افرار متاثر ہورہے تھے تاہم اب ایک کرونا مریض سے وائرس زیادہ سے زیادہ ایک فرد تک ہی منتقل ہوتا ریکارڈ کیا گیا۔

محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ مملکت میں تمام متعلقہ ادارے فعال ہیں اور وہ ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، طب کے نیشنل سینٹرز اور ماہرین نئے وائرس سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کرونا کے ایک مریض سے زیادہ لوگوں کا متاثر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وائرس بے قابو ہے لیکن سعودی عرب اس سے اطمینان بخش حد تک محفوظ ہورہا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وائرس لگنے کا اوسط جتنا کم ہوتا چلا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وائرس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، البتہ شہری ہرممکن احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Courtesy Ary News Urdu