پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں

پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 610مقامات سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔

کامیاب کارروائیوں کے بعد 213ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔

ادھر سینئروزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کا پیچھا جاری رکھیں گے، کسی سے رعائت نہیں ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری ہے

وزیراعظم کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید ار ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا

Courtesy Ary News Urdu