نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میجر جنرل کے سپرد

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میجر جنرل کے سپرد
‏پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے میجر جنرل عامر اسلم خان کو ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی جبکہ بریگیڈیئر ناصر منظور ملک کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈمن نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبے کے ذریعے ملک میں پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن کی کاپی شیئر کر کے تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کو چلانے کی لیے اسی شعبے کے تجربہ کار افراد کو لگانے پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔