خرم شیر زمان سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششوں سے باز رہیں : تیمور تالپور

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ میں سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تیمور تالپور  نے  خرم شیر زمان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ خرم  شیر زمان سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششوں سے باز رہیں،ایس آئی یو ٹی سندھ حکومت کا کارنامہ ہے، یہاں کھڑے ہوکر سندھ حکومت پر تنقید افسوس ناک ہے، خرم شیر زمان وفاقی حکومت کی ناکامیوں کا ملبہ سندھ حکومت پر نہ ڈالیں، شہرت حاصل کرنے کی کوشش میں متنازع بیانات دے کر خرم شیر زمان بدنام ہورہے ہیں، پی ٹی آئی کے مسلط کردہ عوامی نمائندوں نے کراچی کو لاوارث چھوڑدیا،  کیماڑی سے کشمور تک پی پی پی نے سندھ کی تعمیر کی ہے، آج سندھ میں صحت کے بہترین نظام کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے۔