چوبیس گھنٹے کے دوران 607 مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی، ریکارڈ قائم

کراچی : سندھ کے مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں نے کورونا کو شکست دینے پر ریکارڈ قائم کردیا ہے چوبیس گھنٹے کے دوران 607 مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی ہے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک دن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان افراد نے خود کو آئیسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پندرہ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمیں مہزب قوم کو ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اپنے اہل و عیال اور خود کو کورونا سے بچانے کا واحد زریعہ احتیاط ہے ہمیں ایک دوسرے کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ منہ دھونے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یاد رکھئیے کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اسکا علاج صرف احتیاط ہے۔