یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے سے تجارت کو فائدہ ہوا،وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے سے پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس معاہدے میں شامل انسانی حقوق کے 6 کنونشنز سمیت ان تمام 27 بین الاقوامی کونشنز کا پاکستان حصہ ہے، یہ معاہدے ہمارے لیے سودمند ہیںوزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے وراثت میں خواتین کے حق پر قانون بنایا،چائلڈ لیبر کے خلاف قانون بنانے کے لیے پرعزم ہیں، خواجہ سراؤں ،صحافیوں سے متعلق قانونی خلا بھی پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی اور ماحول دوست اقدامات کو یورپی یونین نے سراہا ہے،ہماری معیشت کو جی ایس پی پلس سے فائدہ ہوگا،ہم اپنےلوگوں کے فائدے کے لیے انسانی حقوق پر کاربند رہیں گے۔

Courtesy Ary Urdu