پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں اپنی جگہ برقرار رکھنےمیں کامیاب

مورگن اسٹینلےکیپیٹل انٹر نیشنل نے ششماہی جائزہ جاری کردیا، جس میں پاکستان کی درجہ بندی میں دروبدل نہیں کیاگیا اور ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جگہ برقرار رکھی۔

پاکستان کا انڈیکس میں ویٹ0.026 فیصد تک متوقع ہے، پاکستان کی تین کمپنیاں ایم ایس سی آئی اسٹینڈرڈ انڈیکس میں اپنی جگہ برقراررکھنےمیں کامیاب رہیں، ان کمپنیوں میں اوجی ڈی سی،حبیب بینک شامل ہیں۔

اعلامیہ کےمطابق اسٹینڈرڈ انڈیکس میں پاکستان کی کسی کمپنی کو نکالایا شامل نہیں کیا گیا جبکہ ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں دو کمپنیوں کو شامل اور دو کمپنیوں کو نکال دیا گیا ہے۔

شامل کی جانےوالی کمپنیوں میں ماری پیٹرولیم اورپاکستان پیٹرولیم شامل ہیں جبکہ ایم ایس سی آئی نے اسمال کیپ انڈیکس میں سے منشا گروپ کی نشاط ملز کو خارج کردیا ہے ،ایم ایس سی آئی انڈیکس کے بفر اور کنٹینیوٹی قانون کے تحت پاکستان کیلئے آسانی ہوئی۔

Courtesy Ary Urdu