محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی

سندھ کے شہر گھوٹکی میں خصوصی مہم کے تحت اسپرے کیا جارہا ہے۔ دو دن میں ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو تحصیل میں اسپرے کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تقریباً 15 سو ایکٹر اراضی پر اسپرے کیا گیا ہے۔

ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔

گزشتہ دنوں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے

Courtesy Ary Urdu news