وزیر تعلیم سعید غنی سے میٹرک کے طلباء اور والدین نے اپیل کی ہے کہ امتحانات کے سینٹرز بنانے کے بجائے طلباء سے اپنے اسکول میں ہی امتحانات لئے جائیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سعید غنی سے میٹرک کے طلباء اور والدین نے اپیل کی ہے کہ امتحانات کے سینٹرز بنانے کے بجائے طلباء سے اپنے اسکول میں ہی امتحانات لئے جائیں اور جس روز امتحانات ہو اس روز دیگر تمام کلاسز کی چھٹیاں کرکے ایک کمرے 5سے10 طلباء کو فاصلے سے بیٹھاکر پیپر لیاجائے امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے میٹرک بورڈ ہراسکول میں ویجیلیٹر تعینات کرے والدین نے کہاکہ اگر بغیرامتحانات پروموشن سے طلباء کی حق تلفی ہوگی اور سینٹرز میں پیپرز ہوئے تو کروناپھیلنے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔