ے ایس بینک اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن سے ملکر جدیدمیک اے ماسک مہم کا آغاز کر دیا

ماسک پہننے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے جے ایس بینک نے اپنے شراکت دار مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کے ساتھ مل کر ایک جدیدمیک اے ماسک مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ لوگوں کو اپنا ماسک بنانے اور مفت ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ جیسا کہ لاک ڈائون میں نرمی ہوئی ہے اور لوگ اپنی روزمرہ زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں لہذا صحت اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت زیادہ اہم ہو گئی ہے۔


یہ سماجی مہم اس اہم وقت کے دوران لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے منفرد مقام حاصل کر گئی ہے۔ مفت ہیلتھ انشورنس کے حصول کے لئے سب کو جے ایس بینک سوشل پلیٹ فارم پر جا کر ماسک تیار کرنے کی ہدایات دیکھنی ہیں، ماسک تیار کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنانی ہے اور پھر اسے 31 مئی تک جے ایس بینک کو واٹس ایپ پر بھجوانی ہے۔

موصول ہونے والی ویڈیوز کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، وصول ہونے والی بہترین ویڈیو کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔

جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ایک ذمہ دار مالی ادارے کی حیثیت سے جے ایس بینک COVID-19 کے خلاف جنگ میں معاشرے کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی مدد آپ کرنے کے کلچر کی ضرورت ہے جہاں لوگ اپنی ذاتی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھا سکیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اپنے کردار کیلئے پرعزم بینک کو امید ہے کہ وہ اثر پذیری کے اس سفر کو جاری رکھے گا اور اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔