سندھ پولیس کے مزید 36 افسران اور جوانوں میں کورونا وائرس، ایک افسر کی حالت تشویشناک

سندھ پولیس کے مزید 36 افسران اور جوانوں میں کورونا وائرس، ایک افسر کی حالت تشویشناک

سندھ پولیس کے مزید 36 افسران اور جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس عالمی وبات سے متاثر ہونے والے سے پولیس کے ملازم ان کی تعداد 151 ہو گئی ہے جن میں سے 2 انتقال کر چکے ہیں


یہ نے سندھ پولیس کی جانب سے شہید کا درجہ دیا جا رہا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران دو اہلکاروں نے شہادت پائی۔
ترجمان کے مطابق زیر علاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 119 ہے۔
29 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔
زیر علاج ایک سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔
ترجمہ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لئے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔