عائزہ خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ‌ بنا کر کس واحد آئی ڈی کو فالو کیا؟ جانیے

پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے ٹویٹر کی دنیا میں دھماکے دار انٹری دے دی۔

یاد رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوروز کی تعداد 56 لاکھ کے قریب ہے، وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو کی مہوش نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔

مداحوں نے ٹویٹر کی دنیا میں شمولیت اختیار کرنے پر عائزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہوں نے مسرت کا اظہار بھی کیا۔
اس سے قبل ٹویٹر پر عائزہ خان کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنے ہوئے تھے، یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے مائیکروبلاگنگ کی دنیا کو جوائن کیا تاکہ اصلی اکاؤنٹ سے اپٹ ڈیٹس مداحوں کے ساتھ شیئر کریں۔

چند گھنٹوں میں عائزہ خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو 1400 سے زائد صارفین نے فالو کیا۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ کو فالو کیا۔

عائزہ خان نے ٹویٹر پر اپنا پہلا پیغام سلام کی صورت میں شیئر کیا، بعد ازاں انہوں نے AskAyeza کا سیشن بھی شروع کیا