لاک ڈاؤن کے دوران اسکول مالکان کسی بھی بچے کو اسکول سے نہ نکالیں، ایڈوکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب دین

سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا
کراچی : ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب دین نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے کہ اسکول مالکان لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی بچے کو اسکول سے نہ نکالیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے سندھ حکومت کی متفرق درخواست منظور کرلی اور حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ حکومت کے کیس کی پیروی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بیرسٹر شبیر شاہ نے کی، عدالت عالیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران فیس ادا نہ کرنے پر اسکول مالکان کو اس بات سے روک دیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول سے نہ نکالیں۔ ایڈو کیٹ جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔