وہاج علی اور نیلم منیر نئے ڈرامہ سیریل ’’بکھرے موتی‘‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے

داکار وہاج علی اور نیلم منیر نئے ڈرامہ سیریل ’’بکھرے موتی‘‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔

شاہد شفاعت کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار یاسر نواز، ثمینہ احمد، راشد فاروقی ، وسیم عباس اور نوشین شاہ شامل ہے ۔ ڈرامہ کی کہانی بچوں کے ساتھ زیادتی پر مبنی ہے جس میں اداکار یاسر نواز پہلی 15اقساط میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئیں۔