تمام نرسز، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں

کراچی : نرسز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج نرسز کا عالمی دن ہے اور جدید نرسنگ کی بانی فلورینس نائیٹ اینگل کا جنم دن بھی ہے، میں تمام نرسز، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔